حج پالیسی میں عمر کی حد سے متعلق اہم تبدیلی، کونسے عازمین متاثر ہوں گے؟

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے حج پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے حج کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 15 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ حج ادا نہیں کر سکے گا۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تمام ایئرپورٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سوار ہونے سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مئی 2026 سے اس پابندی کا باقاعدہ اطلاق ہوگا اور کسی بھی کم عمر بچے کو حج فلائٹس کے ذریعے سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایئرپورٹ عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ روانگی سے قبل عمر کی جانچ یقینی بنائی جائے۔

مزید برآں، 3 سال سے کم عمر بچوں کو جاری کیے گئے حج ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ عازمین کو مکمل رقم واپس کی جائے گی تاکہ اچانک پالیسی تبدیلی سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اس فیصلے کے بعد ایسے خاندان جن کے ساتھ کم عمر بچے شامل ہیں، وہ موجودہ حج سیزن میں سفر نہیں کر سکیں گے۔ ایئر لائنز اور ایئرپورٹ حکام کو نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عازمین حج کے مدینہ منورہ پہنچنے کا عمل جاری: ریاض الجنہ کی زیارت، نسک کارڈ کی فراہمی

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 70 عازمین متاثر ہوں گے، جنہیں مکمل رقم واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے مئی 2026 سے حج کے لیے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ