سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور سرکاری رائفل چھیننے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سید ارشد حسین نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ مدعی اپنے الزامات کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق اس مقدمے میں سزا کا کوئی امکان موجود نہیں، اس لیے عدالت عابد باکسر کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیتی ہے۔

تحریری حکم میں درخواست گزار کے وکیل کے مؤقف کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ عابد باکسر ماضی میں پولیس انسپکٹر رہ چکے ہیں اور اس مقدمے میں عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں پائی جاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp