پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل کے حوالے سے شائقین کرکٹ کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق گیٹ نمبر ایک سے 8 تک کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو فیفا گیٹ اور گلبرگ کالج کے راستے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
𝐅𝐈𝐍𝐀𝐋 𝐌𝐀𝐓𝐂𝐇𝐃𝐀𝐘 𝐀𝐃𝐕𝐈𝐒𝐎𝐑𝐘 🏏
Know your gate, arrive on time, and get ready for an unforgettable night! 🔥
𝐏𝐋𝐄𝐀𝐒𝐄 𝐄𝐍𝐒𝐔𝐑𝐄 𝐘𝐎𝐔 𝐌𝐔𝐒𝐓 𝐑𝐄𝐀𝐂𝐇 𝐀𝐓 𝐓𝐇𝐄 𝐒𝐓𝐀𝐃𝐈𝐔𝐌 𝐁𝐘 𝟔:𝟏𝟓 ⏱️
Tickets available at 18 designated TCS Express Centres… pic.twitter.com/ZpDK7gxpNT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 2, 2026
اسی طرح گیٹ نمبر 9 سے 16 تک کے ٹکٹ ہولڈرز لبرٹی گیٹ کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے۔
پی سی بی نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام ساڑھے چھ بجے تک قذافی اسٹیڈیم پہنچ جائیں تاکہ داخلے کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل کل حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔














