پی ایس ایل فائنل کے موقع پر بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں، وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو ہدایت

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بھی بریفنگ دی اور تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور شہریوں کے لیے بہترین اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں