بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش ہوئی تھی، خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

پیر 4 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کے متوقع پراجیکٹ ’ہیرا منڈی‘ کے اسکرپٹ کی پیشکش کی گئی تھی جس کی ابتدا میں ایک فلم کے طور پر منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

یہ بات انہوں نے حال ہی میں ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ اس وقت اس پراجیکٹ کا نام ’ہیرا منڈی‘ نہیں بلکہ ’منڈی‘ رکھا گیا تھا اور انہیں اس کا اسکرپٹ لکھنے کی پیشکش براہِ راست بھارت سے کی گئی تھی۔

ان کے مطابق انہیں بھارت سے طویل دورانیے کی کالز موصول ہوئیں تاہم انہوں نے ’حب الوطنی‘ کی بنیاد پر اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستانی تخلیق کاروں کو بھی وہی احترام دیا جانا چاہیے جو بھارتی فنکاروں کو پاکستان میں ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کس فلم کی نقل ہے؟

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہا کہ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اگر انہیں مناسب عزت و احترام دیا جائے تو وہ یہ منصوبہ بغیر معاوضے کے بھی کرنے کو تیار ہیں۔ ان کے مطابق انہیں 2015 میں دوبارہ اس پراجیکٹ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے بھارت جانے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پراجیکٹ کے تخلیق کار نے کہا تھا کہ اگر وہ اس پر کام نہیں کریں گے تو یہ فلم نہیں بن سکے گی۔ بعد ازاں جب انہوں نے ’ہیرا منڈی‘ کا ٹیزر دیکھا تو انہیں اندازہ ہوا کہ یہ منصوبہ فلم کے بجائے ویب سیریز کی صورت میں تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی تمام تحصیلوں تک الیکٹرک بسیں پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

شیئر بازار کی نئی اڑان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار سے آگے

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟