معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال، مظفرآباد میں رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں مکمل، ہر طرف قومی پرچموں کی بہار

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر یومِ تشکر منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

مظفرآباد میں 6 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ منائی جائے گی، جس کی مرکزی تقریب نڑول اسٹیڈیم میں منعقد کی جائےگی۔ اس موقع پر اسٹیڈیم کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

تقریب میں نامور گلوکاروں اور قومی کرکٹرز کی شرکت متوقع ہے، جبکہ اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ اس دوران قومی ہیروز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

تقریب میں معروف فنکار علی عظمت، آئمہ بیگ اور دیگر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

شہر بھر میں بینرز، پینا فلیکس اور سائن بورڈز آویزاں کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث مظفرآباد میں جشن کا سماں ہے اور عوام میں جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

تقریب کے دوران قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار بھی کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp