فلسطینی وفد کا دورہ پاکستان، باہمی تعلقات میں نئی پیش رفت

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے اور حکومتِ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فورم پر متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سے فلسطین کے اعلیٰ مذہبی وفد نے ملاقات کی، جس میں قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش اور مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین شامل تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت، بشمول وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ، نے غزہ میں مظالم رکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلسطین میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

سردار محمد یوسف نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ القدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنایا جائے اور مسلمان مسجدِ اقصیٰ میں آزادی سے عبادت کر سکیں۔

انہوں نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، اور پاکستانی پاسپورٹ پر واضح درج ہے کہ یہ اسرائیل کے لیے قابلِ استعمال نہیں۔

سردار محمد یوسف نے فلسطینی وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور میں وفد کی آمد باعثِ برکت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ: فلسطین کو مکمل رکنیت دی جائے، 6 نکاتی عملی روڈمیپ پیش

قاضی القضا فلسطین ڈاکٹر محمود الہباش نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی صدر آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے ایک ہزار سال میں پہلی بار مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کو بند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینی طلبہ کو پاکستان میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعظم

مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد احمد حسین نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کی سرپرستی قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور فلسطین کا مؤقف کبھی جدا نہیں ہو سکتا، اور امید ظاہر کی کہ ایک دن پاکستانی عوام مسجدِ اقصیٰ میں شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

اس موقع پر سردار محمد یوسف نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو چھٹی عالمی پیغامِ اسلام کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی، جبکہ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سیرت کانفرنس میں بھی فلسطینی قاضی القضا شریک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں