معرکہ حق کا ایک سال: وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘ کی رونمائی

منگل 5 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘ کی تقریب رونمائی کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال عزیز اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے پکچر بک ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘ کی رونمائی کی۔ تقریب میں کتاب کے حوالے سے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

مزید پڑھیں: افواج پاکستان کا ’معرکہ حق‘ میں بھارت کو دیا گیا جواب ہمیشہ یاد رکھا جائےگا، سردار یوسف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معرکہ حق میں پاکستان نے بیانیے اور سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دی۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف عظیم فتح عطا کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا نے معرکہ حق میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا، اور اس فتح کے پیچھے پوری قوم کا جذبہ اور لگن شامل تھی۔

ان کے مطابق بیانیے کی جنگ میں پاکستان کے میڈیا، سوشل میڈیا اور نوجوانوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی مکاری، جھوٹ اور منافقت سب پر عیاں ہے، اور دنیا نے بھارت کے بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ زندہ قومیں عزت اور وقار کے ساتھ اپنا مقام خود بناتی ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہاکہ حق اور سچ پر ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل رہی، اور انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ان کے مطابق معرکہ حق کے دوران آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات کے درمیان مکمل ہم آہنگی رہی۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد اور اتفاق کی بدولت قومی بیانیے کی ترویج ممکن ہوئی اور اسی اتحاد کے باعث بیانیے کی جنگ جیتی گئی۔

مزید پڑھیں: معرکہ حق کی یاد منانا بھارت کے لیے واضح پیغام، چیلنجز کے مدمقابل ’بنیان مرصوص‘ کی مانند متحد ہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

تقریب سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض (ہلال امتیاز ملٹری)، زرین خان مگسی، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور سینیٹر پلوشہ خان نے بھی خطاب کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp