سپریم کورٹ: صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست تحریر کرنے والے وکیل کا نام نہیں بتایا گیا، 184(3) کے استعمال کے حوالے سے اٹھائے گئے نکات تسلی بخش نہیں، درخواست گزار نے کسی دوسرے متعلقہ فورم سے نہ رابطہ کیا اور نہ ہی رابطہ نہ کرنے وجہ بتائی۔

دائر درخواست پر یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد کے اور بنیادی حقوق کے سوال کے بارے میں نہیں بتایا گیا، نہ ہی آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو فریق بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امتیاز نامی شہری نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے