اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود میں پولیس ٹیم کے سرچ آپریشن کے دوران ڈکیت گینگ کے مسلح ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، بین الصوبائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی جا رہی تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گینگ کا ایک رکن اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی وجہ سے محفوظ رہی۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد ہوا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں آج ٹریفک ڈائیورشنز کا اعلان، شہریوں کو پیشگی تیاری کی ہدایت

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ڈکیتی، راہزنی اور دورانِ واردات شہریوں کو زخمی کرنے کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp