سری کے اے آئی فیچرز میں تاخیر، ایپل 25 کروڑ ڈالر میں شیئر ہولڈرز سے تصفیہ کرنے پر تیار

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی وائس اسسٹنٹ ’سری‘ میں مصنوعی ذہانت کے مجوزہ فیچرز کی تاخیر سے متعلق شیئر ہولڈرز کے مقدمے کو 25 کروڑ ڈالر میں نمٹانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

یہ مقدمہ 2024 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں پیٹر لینڈشیفٹ نامی شیئر ہولڈر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایپل نے اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران اے آئی اپ گریڈز کا اعلان کیا اور ان کی تشہیر بھی شروع کر دی، یہ کہتے ہوئے کہ یہ فیچرز اسی سال آنے والے نئے آئی فونز میں دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے ایپل 50 سال کا ہوگیا: سالگرہ پر ڈسکاؤنٹ آفرز، پاکستان میں کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

تاہم جب آئی فونز لانچ کیے گئے تو ان میں یہ فیچرز شامل نہیں تھے، جس سے شیئر ہولڈرز کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں 2025 میں ایپل نے اعلان کیا کہ سری کی اے آئی اپ گریڈ اب اس سال متعارف کروائی جائے گی، جبکہ کمپنی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ نئے فیچرز آئندہ ماہ ہونے والی سالانہ ڈویلپر کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔

ایپل نے اس تصفیے میں کسی بھی قسم کی غلطی تسلیم نہیں کی، جبکہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے عدالت کی منظوری درکار ہوگی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 2024 میں ’ایپل انٹیلیجنس‘ متعارف کروانے کے بعد وہ متعدد دیگر اے آئی فیچرز جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایپل صارفین کے لیے انتباہ، لاکھوں آئی فونز ہیک ہونے کا خطرہ!

ایپل کے مطابق، ’ہم نے 2 اضافی فیچرز کی فراہمی سے متعلق دعوؤں کو حل کرنے کے لیے تصفیہ کیا ہے۔ ہم نے یہ معاملہ اس لیے نمٹایا تاکہ ہم اپنی اصل ترجیح، صارفین کے لیے جدید اور منفرد مصنوعات و خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘