پیغام اسلام کانفرنس: وزیراعظم کی اہم شخصیات کو شیلڈز پیش، شہزادہ محمد بن سلمان کی شیلڈ سعودی سفیر نے وصول کی

بدھ 6 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں وزیراعظم نے امت مسلمہ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شیلڈز پیش کیں۔

اس موقع پر فلسطین اور سعودی عرب کے وفود کے سربراہان نے وزیراعظم کو شیلڈز پیش کیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے بھی اعزازی شیلڈ پیش کی جو سعودی سفیر نے وصول کی۔

انہوں نے سعودی عرب کے سفیر، فلسطین کے مفتی اعظم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر کو بھی شیلڈز دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان علمائے کونسل کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر امن، مکالمے اور اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر پاکستان علما کونسل اور بین الاقوامی تحفظِ حرمین کونسل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع امتِ مسلمہ کے اتحاد اور محبت کی بہترین مثال ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر سے آئے علما، مشائخ اور معزز مہمانوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل باہمی محبت، اتحاد اور مثالی کردار کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر آنا عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے، جو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کا کردار نمایاں، سعودی ولی عہد کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

سعودی ولی عہد کے کردار کو خراجِ تحسین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی امن اور مسلم اُمہ کے اتحاد کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے، جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت برادر ممالک کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ پیش رفت عالمی اعتماد کا مظہر ہے اور یہ خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز