ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی گرفت مضبوط، شانتو کی شاندار سینچری

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میرپور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ 70 اوورز کے کھیل کے بعد بنگلہ دیش نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 261 رنز بنا لیے ہیں۔

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شانتو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 101 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 12 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ مومن الحق 88 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ مشفق الرحیم 22 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستانی گیند بازوں میں شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور محمد عباس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی ابتدا اچھی نہ رہی اور ابتدائی 2 وکٹیں صرف 31 رنز پر گر گئیں، تاہم اس کے بعد نجم الحسن شانتو اور مومن الحق نے ذمہ دارانہ شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

پاکستانی جانب سے نعمان علی سب سے مہنگے گیند باز رہے جبکہ محمد عباس نے نہایت کفایتی گیند بازی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عبداللہ فضل پہلی مرتبہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ

شان مسعود، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس، اذان اویس اور عبداللہ فضل۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، اور ناہید رانا۔

کپتان شان مسعود نے ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بہترین ہے امید ہے ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp