16 سال بعد واپسی، شکیرا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے گانا جاری کردیا

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا آفیشل گانا پیش کر دیا ہے جسے بھرپور توجہ حاصل ہو رہی ہے۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے اپنے نئے گانے ’ڈائی ڈائی‘ کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ یہ گانا امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپئیرز نے اپنے گانوں کے حقوق کتنے میں فروخت کیے؟

شکیرا نے برازیل کے معروف Maracana Stadium سے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں گانے کے چند مناظر اور موسیقی سنائی گئی۔ گانا 14 مئی کو باقاعدہ طور پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس میں نائجیریا کے معروف گلوکار Burna Boy بھی شریک ہیں۔

یہ شکیرا کا دوسرا آفیشل ورلڈ کپ ترانہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2010 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے مشہور زمانہ گانا ’واکا واکا‘ پیش کیا تھا جو دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا اور آج بھی ورلڈ کپ کے یادگار ترین ترانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں کتوں کا فیشن شو، نامور شخصیات کی شرکت، مقصد کیا تھا؟

اس کے علاوہ شکیرا نے 2014 کے ورلڈ کپ کے لیے ’لا لا لا‘ بھی گایا تھا جسے انہوں نے اختتامی تقریب میں براہِ راست پیش کیا۔ 2006 کے ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں بھی ان کی پرفارمنس کو شائقین نے بے حد سراہا تھا۔

واضح رہے کہ کولمبیا کی قومی ٹیم بھی 48 ٹیموں پر مشتمل فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گی، جو 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

چاقو حملے کے بعد شمالی آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے، متعدد خاندان بے گھر

’پاکستان آرمی کسی ایک صوبے کی نہیں، شہدا کے لہو سے بنی پوری قوم کی فوج ‘

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟