پاکستانی عازمینِ حج مسجد الحرام میں نماز جمعہ کی تیاریوں میں مصروف

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی عازمینِ حج دنیا کی سب سے بڑی عبادت گاہ مسجد الحرام میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد شروع، منظم استقبال اور بہتر انتظامات

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اس وقت 48 ہزار 388 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب میں موجود ہیں، جن میں سے 38 ہزار 584 مکہ مکرمہ میں قیام پذیر ہیں۔

&

nbsp;

عازمینِ حج حرمِ مکی میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے بسوں کے ذریعے روانہ ہو رہے ہیں۔ حرم کے اطراف میں ان کے لیے 4 بس اسٹاپس مختص کیے گئے ہیں تاکہ آمد و رفت کو منظم رکھا جا سکے۔

مسجد الحرام، جو لاکھوں نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے اور جس کے 2 سو سے زائد دروازے ہیں، میں عازمین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عازمینِ حج کے لیے بڑا ریلیف، تمام مراحل ایک ہی دن میں مکمل کرنے کا فیصلہ

رش کو کنٹرول کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بسیں دن 10 بجے بند کر دی جائیں گی، جبکہ خطبہ جمعہ دن ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp