جنگ کے باعث اردن کی سیاحت تباہی کے دہانے پر، پیٹرا میں سناٹا

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے باعث اردن کی مشہور تاریخی سیاحتی مقام پیٹرا تقریباً ویران ہو چکی ہے، جہاں کبھی دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا رش ہوتا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس فروری کے آخر میں جنگ کے آغاز کے بعد سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے اردن کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

روز سٹی کے نام سے مشہور پیٹرا میں اب معمول کے ہجوم کے بجائے تقریباً سناٹا ہے، اور زیادہ تر غیر ملکی سیاح غائب ہو چکے ہیں۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والی سیاح روسلانا نوواک نے پیٹرا کے خالی مناظر دیکھتے ہوئے کہا کہ انہیں جنگ کے بارے میں علم ہے، مگر اردن نسبتاً پرامن اور محفوظ ملک ہے۔

تاہم مقامی تاجر اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں، پیٹرا کے داخلی دروازے پر سووینئر بیچنے والے خالد السیدات کے نزدیک سیاحت کا تقریباً مکمل زوال ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق غزہ کی جنگ کے بعد پہلے ہی سیاحت میں 80 سے 90 فیصد کمی آئی تھی، جبکہ ایران سے متعلق جنگ نے غیر ملکی سیاحوں کی آمد تقریباً صفر کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ دکان کھولتے ہیں مگر آمدنی کا کوئی یقین نہیں ہوتا۔

اردن کی معیشت میں سیاحت کا حصہ تقریباً 14 فیصد ہے، جبکہ اس شعبے سے براہ راست 60 ہزار اور بالواسطہ 3 لاکھ افراد منسلک ہیں۔ گزشتہ سال ملک کو 7.8 ارب ڈالر کی آمدن ملی تھی۔

پیٹرا کے علاوہ اردن میں وادی رم، بحیرہ مردار اور قدیم شہر جرش جیسے اہم سیاحتی مقامات بھی موجود ہیں، مگر مجموعی طور پر تمام سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق سال کے آغاز میں سیاحوں کی آمد اچھی تھی، لیکن جنگ شروع ہوتے ہی صورتحال بدل گئی۔

 رواں برس مارچ اور اپریل میں پیٹرا آنے والے سیاحوں کی تعداد 28 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان رہ گئی۔

کئی ہوٹلوں نے بکنگ کی شدید منسوخی کے باعث عارضی بندش پر غور شروع کر دیا ہے۔

اردنی حکومت نے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، مگر ماہرین کے مطابق یہ اقدام غیر ملکی سیاحوں کی کمی کا متبادل نہیں بن سکا۔

اسی دوران اردن کی فوج نے بتایا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کی فضائی حدود میں 281 ایرانی میزائل اور ڈرون داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک لیا گیا۔

سیاحت سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں اس سال بہترین سیزن کی امید تھی، لیکن اب صورتحال نے ان کے معاشی مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے