’قانون بنانے والے ہی قانون توڑنے لگے‘، بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے بائیک چلانے پر صارفین مرتضیٰ وہاب پر برس پڑے

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے الیکٹرک بائیک چلا کر سندھ اسمبلی پہنچ گئے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

میئر کراچی کے ایم سی ہیڈ آفس سے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچے۔ اس دوران وہ بغیر ہیلمٹ بائیک چلاتے ہوئے دکھائی دیے جبکہ بعد ازاں انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے پاس موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس موجود نہیں۔

واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے عوام کے لیے غلط مثال قرار دیا۔

فیض اللہ خان نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صاحب نے بغیر ہیلمٹ اور لائسنس کے قانون ساز ادارے سندھ اسمبلی تک اسکوٹی چلا کر اچھا کیا یا عوام کو غلط پیغام دیا؟

مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ مرتضی وہاب کے آس پاس موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ پہن رکھے ہیں لیکن وہ کھلم کھلا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

فوزیہ کلثوم رانا نے مرتضیٰ وہاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ قانون بنانے والے ہی جب قانون توڑنے لگیں تو ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں صرف غریب کو قانون کی لاٹھی سے ہانکتے ہیں ان کے لئے واقعی پیرس ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب ہیلمٹ بھی خریدوں گا اور موٹر سائیکل لائسنس کے لیے بھی درخواست دوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں