معرکہ حق: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا قومی اتحاد، دفاع اور قربانیوں کو خراجِ تحسین

اتوار 10 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر یومِ معرکہ حق کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معرکۂ حق نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مکمل طور پر پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معرکہ حق تقریبات: اسلام آباد پولیس کا اتحاد، قربانی اور وطن سے وفاداری کے عزم کا اظہار

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص دشمن کی جارحیت کے خلاف افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور جواب کا عملی ثبوت ہے۔ ان کے مطابق معرکہ حق صرف ایک عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، ایمان اور غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان نے ہر محاذ پر جرات، مہارت اور قربانی کی نئی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، میڈیا، سفارتی محاذ پر سرگرم افراد، سائنسدانوں اور انجینیئرز نے قومی بیانیے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور ایک متحد قوم ہی ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کی بصیرت اور عوام کے اعتماد نے پاکستان کو ہر آزمائش میں سرخرو کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کو ترجیح دیتا ہے تاہم اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بارسلونا میں ’جشنِ معرکہ حق‘ کی شاندار تقریب، یورپ بھر سے پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم آج اس بات کی تجدید کرے کہ پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار ریاست بنانے کے لیے ہم سب متحد رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں