ٹرمپ نے امریکی امن تجاویز کا ایرانی جواب ’مکمل طور پر ناقابلِ قبول‘ قرار دیدیا

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی پیش کردہ تجویز پر دیے گئے جواب کو مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تہران امریکا اور دنیا کے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معمولی نہیں وسیع تر معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جے ڈی وینس

میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران نے امریکی منصوبے کے جواب میں ایک متبادل تجویز پیش کی ہے، جس میں جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کا مطالبہ اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کی شرط شامل ہے۔

تاہم رپورٹوں میں ایران کے جوہری پروگرام کا ذکر نہیں کیا گیا، جبکہ یہی معاملہ امریکا اور ایران کے درمیان بنیادی تنازعات میں شامل رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل امریکی فوجی امداد پر اپنا انحصار کم کرے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، امریکی قانون سازوں نے خدشہ ظاہر کردیا

انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے سالانہ 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد کو بتدریج ختم کرکے ’صفر‘ تک لانا چاہتے ہیں۔

ادھر ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ تہران پر پابندیاں نافذ کرنے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے اپنے بحری جہازوں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

حالیہ عرصے میں ایران اور امریکا کے درمیان خطے کی اہم بحری گزرگاہوں میں حملوں اور کشیدگی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی