آئی پی ایل میں شائقین کی دلچسپی کم ہونے لگی، رواں سیزن میں ویورشپ میں 26 فیصد کمی

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ (IPL) جو دنیا کی سب سے مقبول ٹی20 کرکٹ لیگ سمجھی جاتی ہے، 2026 کے سیزن کے دوران ناظرین کی تعداد میں واضح کمی کا سامنا کر رہی ہے۔

 انڈین پریمیئر لیگ کے کے 19ویں سیزن کے ابتدائی حصے میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی ریٹنگز میں تقریباً 18.8 فیصد جبکہ اوسط ناظرین کی تعداد میں 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار BARC انڈیا اور TAM اسپورٹس کے تجزیوں میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل سےمستفیض الرحمان کا اخراج،بنگلہ دیش کا ٹورنامنٹ نشریات نہ دکھانے پر غور

اگرچہ اس سیزن میں بھی ویرات کوہلی، روہت شرما، پیٹ کمنز اور جوز بٹلر جیسے عالمی معیار کے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں اور مقابلوں کا معیار بھی بلند ہے، اس کے باوجود ناظرین کی دلچسپی میں کمی نے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کمی کی ایک بڑی وجہ ’ویور فٹیگ‘ یعنی ناظرین کی دلچسپی میں بتدریج کمی ہے، جو طویل عرصے سے جاری ایک ہی فارمیٹ، طویل سیزن اور بار بار کے مقابلوں کے باعث پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں لیگ مرحلے کے میچز کی کشش نسبتاً کم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

اس کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا اور تفریحی پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بھی ناظرین کی توجہ کو تقسیم کر دیا ہے۔ شارٹ ویڈیوز، اسٹریمنگ سروسز، فٹبال لیگز اور ای اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث لائیو ٹی وی دیکھنے کا رجحان کم ہوا ہے، جس کا براہِ راست اثر آئی پی ایل کی مجموعی ویورشپ پر پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp