اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 11 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان امریکا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، محمد عاطف

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ جاری سفارتی کوششیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے سنگاپور کے ذریعے پاکستانی اور ایرانی بحری کارکنوں کی وطن واپسی میں امریکی تعاون کو بھی سراہا اور اس سلسلے میں جاری معاونت پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا پاکستان پر زیادہ اعتماد، بھارت کو سائیڈ لائن کر رہا ہے: بھارتی میڈیا

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں