وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جذبے سے بھرپور خصوصی نغمہ جاری کردیا۔
معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں اس نغمے کے بول ’بنیان مرصوص، ہمیشہ تیار ہیں ہم‘ ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے معرکۂ حق کی تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر قومی جذبے سے بھرپور خصوصی نغمہ جاری کر دیا
معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں اس نغمے کے بول ’’بنیان مرصوص ۔ ہمیشہ تیار ہیں ہم‘‘ ہیں۔@KulAalam @awaisReporter @Hussainch242 #Pakistan #MarkaeHaq pic.twitter.com/n7IYwPsGVv— Media Talk (@mediatalk922) May 11, 2026
ملی نغمے میں 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ میں منعقدہ معرکہ حق کی مرکزی تقریب کے دلکش مناظر شامل کیے گئے ہیں۔
نغمے میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلی سول و عسکری حکام، کابینہ کے ارکان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت کے مناظر بھی شامل ہیں۔

تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں کی پریڈ کے مناظر کو بھی نغمے میں نمایاں انداز میں عکس بند کیا گیا ہے۔
خصوصی نغمے میں قومی یکجہتی، دفاع وطن کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے کی عکس بندی میں معرکہ حق کی مرکزی تقریب میں شریک عوام کے والہانہ جذبات کی جھلکیاں بھی شامل ہیں۔
نغمے میں معرکہ حق کی کامیابی کو قومی تاریخ کا اہم باب قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔














