امریکی ایئرپورٹ پر انوکھا حادثہ، پیدل شہری ہلاک

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرنٹیئر ایئرلائنز کے مسافر برادر طیارے نے ٹیک آف کے دوران رن وے عبور کرنے والے شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب فرنٹیئر ایئرلائنز کی لاس اینجلس جانے والی پرواز روانگی کے لیے ٹیک آف کر رہی تھی۔

طیارے کے عملے نے رن وے پر ایک شخص سے ٹکرانے کی اطلاع دی جس کے بعد پرواز فوری طور پر روک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاگارڈیا میں خوفناک طیارہ حادثہ، فضائی میزبان معجزانہ طور پر کیسے زندہ بچ گئیں؟

بیان کے مطابق نامعلوم شخص ائیرپورٹ کی حفاظتی باڑ پھلانگ کر رن وے تک پہنچا تھا اور صرف 2 منٹ بعد رن وے عبور کرتے ہوئے طیارے کی زد میں آگیا۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص ایئرپورٹ کا ملازم نہیں تھا۔

حادثے کے بعد ایئربس اے 321 طیارے کے انجن میں مختصر آگ بھڑک اٹھی جبکہ کیبن میں دھواں بھر گیا۔

طیارے میں سوار 224 مسافروں اور عملے کے 7 ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق 12 افراد کو معمولی زخمی ہونے کی شکایات ہوئیں جبکہ 5 افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

فرنٹیئر ایئرلائنز نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ انتظامیہ اور دیگر حفاظتی اداروں کے تعاون سے مزید معلومات جمع کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کے مقام کو کلیئر کرنے کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 55 منٹ پر متعلقہ رن وے دوبارہ کھول دیا گیا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ جس باڑ کو عبور کیا گیا تھا اس کا معائنہ کیا گیا اور وہ درست حالت میں پائی گئی۔

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا ہے کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی معاونت سے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں