پاکستان عالمی ٹرانس شپمنٹ مرکز بن کر ابھر رہا ہے، وفاقی وزیرِ بحری امورمحمد جنید احمد چوہدری

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرِ بحری امورمحمد جنید احمد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں بحری شعبے میں تاریخی اقدامات جاری ہیں اور پاکستان عالمی سپلائی چین میں ایک مؤثر متبادل ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دورۂ امریکا: عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال

گلوبل سیفٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر شپ بلڈنگ کمپلیکس، گارمنٹس سٹی اور 700 ملین ڈالر کی لاگت سے سی ٹو اسٹیل منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جو صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی پہلی قومی فشریز اور ایکواکلچر پالیسی بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ بندرگاہوں پر قائم انرجی ٹرمینلز ملکی معیشت اور صنعت کے فروغ میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستانی بندرگاہوں نے اپنی استعداد اور صلاحیت ثابت کی ہے، جبکہ عید کی تعطیلات کے دوران بھی بندرگاہوں کی کارکردگی نمایاں رہی۔

مزید پڑھیں: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورۂ بحرین مکمل کرکے وطن روانہ

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ ہم سب پاکستان کی بدولت محفوظ ہیں، اس لیے ملک کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پانی کا بطور ہتھیار استعمال عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ، بھارت کی آبی بالادستی قبول نہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، امن معاہدے پر مبارکباد

فاطمہ ثنا نے تاریخ رقم کر دی، ویمنز دی ہنڈرڈ کھیلنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

ہاجرہ یامین کو مداحوں کی محبت کا احساس ہو گیا، اداکارہ مزید بڑے کرداروں کے لیے تیار

ویڈیو

90 فیصد ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر، 2 چیلنج سال میں ایک بھی پرائمری اسکول نہیں بنا، اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ