کیمبرج امتحانات: ایک اور پرچہ وقت سے پہلے لیک، وفاقی وزیر تعلیم نے نوٹس لے لیا

منگل 12 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ان کے مطابق گزشتہ سال بھی اسی نوعیت کے واقعات سامنے آئے تھے، اس لیے کیمبرج کو اپنے امتحانی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانا چاہیے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہاکہ پیپر لیک ہونے کے واقعات سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، جو قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے، جبکہ آئی بی سی سی کو طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیمبرج اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور حقائق سامنے لائے۔

وفاقی وزیر کے مطابق طلبہ کے اعتماد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ کیمبرج کے جاری امتحانات میں آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی وقت سے قبل لیک ہوگیا، جبکہ اس سے قبل ہونے والے پرچے بھی وقت سے قبل سامنے آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘