کیمبرج انٹرنیشنل نے پاکستان میں ریاضی کا پرچہ ملتوی کردیا، پیپر لیک ہونے کی تصدیق

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس لیول ریاضی کے پرچے کے قبل از وقت لیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان میں ایک اور متعلقہ امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کیمبرج کی جانب سے جاری میڈیا بیان کے مطابق 12 مئی کو ہونے والا اے ایس لیول میتھمیٹکس پیپر 52 (9709) انتظامی زون 3 اور 4 میں مقررہ وقت سے پہلے شیئر کیا گیا، جو امتحانی قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ لیک کے دائرہ کار اور آئندہ کے اقدامات کا تعین کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی اقدام کے طور پر پاکستان میں 15 مئی کو ہونے والا اے ایس لیول میتھمیٹکس پیپر 32 (9709) ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس کی نئی تاریخ کا اعلان 22 مئی تک کر دیا جائے گا اور امتحان دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔

کیمبرج کے مطابق اے ایس اور اے لیول کے نتائج کی تاریخ 11 اگست ہی برقرار رہے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کیمبرج پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے کہا کہ ادارے کی اولین ترجیح یہ ہے کہ اس واقعے سے طلبہ متاثر نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانی شفافیت اور گریڈنگ سسٹم کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ جامعات اور دیگر اداروں کا اعتماد برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ امتحانی سیزن میں پیپر لیک اور چوری کے واقعات غیر معمولی ہیں، اور ممکن ہے کہ اس کے پیچھے ایسے عناصر ہوں جو امتحانی نظام اور طلبہ کے مستقبل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

کیمبرج نے مزید کہا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر کام جاری ہے۔ ادارے کے مطابق ہر شکایت کی باقاعدہ تحقیقات کی جاتی ہے، تاہم وہ انفرادی کیسز پر تبصرہ نہیں کرتا۔

کیمبرج نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری بیانات پر اعتماد کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غیر مصدقہ معلومات سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق

ڈیزل اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمتوں میں 5،5 روپوں کی کمی کردی گئی

امریکا نے پولینڈ میں 4 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کردیا

فاطمہ ثنا کا ایک اور سنگ میل: صرف 15 گیندوں پر نصف سینچری بناکر ٹی 20 کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ڈاکٹر انعم فاطمہ پر ٹرولنگ، پی ٹی آئی کا خواتین کے ساتھ رویہ ایک بار پھر آشکار

ویڈیو

کوکین کوئین کے خلاف اگر منشیات اور اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہوجائے تو مجموعی طور پر کتنی سزا ہوسکتی ہے؟

امریکا چین مذاکرات میں تجارت پر بات، اور روبیو کے نام سے جڑا دلچسپ معاملہ، آبنائے ہرمز بھی زیرِ بحث

پاکستان کا پہلا پانڈا بانڈ اجرا، وزیر خزانہ نے چین کے ساتھ مالی تعاون کو تاریخی سنگ میل قرار دے دیا

کالم / تجزیہ

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں

کبھی آپ نے ‘ناکامی’ کی تقریب منائی ہے؟

زخمی کھلاڑی کی شاندار اننگز