منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک اور ترسیل کے طریقے بے نقاب

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول عرف پنکی ایک گرام کوکین 15 سے 20 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی۔

دوران تفتیش گرفتار ملزمہ کے مبینہ منشیات نیٹ ورک اور ترسیل کے طریقۂ کار کی بھی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرگ ڈیلر پنکی کی گرفتاری کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

ملزمہ انمول عرف پنکی منشیات کی خرید و فروخت کے لیے زیادہ تر آن لائن رابطوں کا استعمال کرتی تھی۔

تحقیقات کے مطابق ملزمہ نئے گاہکوں کو براہ راست ڈیلیوری کے بجائے مخصوص مقامات سے منشیات حاصل کرنے کا طریقہ اپناتی تھی۔

مزید پڑھیں: کوکین کوئین انمول پنکی کی گرفتاری، ’یہ ایک دن جیو کے ساتھ شوٹنگ لگ رہی ہے‘

جہاں وہ پہلے سے نشان زدہ جگہ پر نشہ آور مواد رکھوا دیتی اور خریدار مذکورہ مقام سے اسے وصول کر لیتے تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مبینہ طور پر یہ نیٹ ورک کراچی کے پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں تک بھی فعال تھا، جہاں منشیات کی ترسیل کی جاتی تھی۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس نیٹ ورک کو چلانے کے لیے ایک خاتون سمیت 6 رکنی گروہ سرگرم تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘