’بسوں میں آیا کرتے تھے، آج سب بھول گئے‘، اداکارہ عظمیٰ طاہر دانش تیمور پر برہم

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عظمیٰ طاہر نے اداکار دانش تیمور کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مغرور قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران عظمیٰ طاہر نے کہا کہ دانش تیمور بظاہر لوگوں کی نظر میں اچھے انسان ہوں گے تاہم ان کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے بعد اداکار کے رویے میں تبدیلی آ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دانش تیمور کے اندر اب ’میں‘ آ گئی ہے اور وہ اپنے ماضی کو بھول چکے ہیں۔ عظمیٰ طاہر کا کہنا تھا کہ جب دانش تیمور نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو ان کے حالات مختلف تھے اور وہ بسوں میں سفر کر کے آیا کرتے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنی کامیابی کے باوجود اپنے ماضی کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ دانش تیمور ایک باصلاحیت اداکار ہیں، لیکن انہیں اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ عزت اور احترام سے پیش آنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب