کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرکے اگلے انتخابات کی تیاری کریں، بلاول بھٹو کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے گفتگو

جمعرات 14 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرکے اگلے انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

ملاقات کے دوران وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال اور وہاں جاری عوامی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

گفتگو کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی خاطر انہیں وزیراعظم کی ذمہ داری سونپی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے ایک امانت کی حیثیت رکھتے ہیں اور پیپلز پارٹی امانت میں خیانت کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال

 بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوامی وعدوں کو فی الفور مکمل کریں اور اپنی تمام تر توجہ اگلے انتخابات کی تیاریوں پر مرکوز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں