مستونگ کے علاقے سے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی سمیت 3 افراد کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوادریونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور کوئٹہ سے اغوا، تاوان طلب
معاون برائے داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے بتایا کہ وائس چانسلرگوادر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رزاق صابر ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور احمد، پی ایس ٹو وائس چانسلر ارشاد احمد گزشتہ روز مستونگ کے قریب سے لاپتا ہوئے اوران کے موبائل فونز بند ہیں، سیکیورٹی ادارے ٹریسنگ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گوادر سے کوئٹہ سفر کے دوران وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا مستونگ کے قریب رابطہ منقطع ہوا، سیکیورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست
انہوں نے کہا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں، متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور حکومت بلوچستان معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے ۔














