یروشلم میں حساس دفاعی اسرائیلی تنصیب میں دھماکا، آگ بھڑک اٹھی

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

اسرائیل کے مقبوضہ علاقے بیت شمیش میں ایک حساس دفاعی تنصیب کے قریب ہونے والے شدید دھماکے کے بعد آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیے، جبکہ واقعے نے اسرائیلی سیکیورٹی اور دفاعی تنصیبات سے متعلق کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ نقصان کے حوالے سے تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب زور دار دھماکا

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا مقبوضہ یروشلم کے مغربی علاقے بیت شمیش میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی گاڑیوں کی آمد و رفت محدود کر دی۔ عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک حساس دفاعی تنصیب کے قریب ہوا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متعلقہ فیکٹری میں ہیوی اور لائٹ راکٹ انجن تیار کیے جاتے ہیں، جن میں ایرو ٹو، ایرو تھری، سلور اینکر، براک ایٹ اور براک ایم ایکس میزائل سسٹمز کے انجن بھی شامل ہیں۔ ان اطلاعات کے بعد واقعے کی حساسیت مزید بڑھ گئی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق دھماکے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی، جبکہ ممکنہ جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق بھی کوئی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا بیروت میں فضائی حملہ، حزب اللہ کا اہم فوجی کمانڈر علی طباطبائی جاں بحق

بعض رپورٹس میں اسرائیلی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ دھماکا دراصل دھماکا خیز مواد کا ’کنٹرولڈ بلاسٹ‘ تھا، تاہم قریبی آبادی کو پیشگی اطلاع نہ دیے جانے پر مقامی سطح پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی