گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے 5 نئے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا۔

یہ حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جہاں نئے وزرا نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، چیف سیکریٹری، وزرا اور دیگر سرکاری و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔

حلف اٹھانے والوں میں شفیع اللہ جان، شکیل احمد، طارق محمود، نذیر عباسی اور عارف احمد زئی شامل ہیں، جبکہ ایک وزیر بیرون ملک ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

نامزد وزیر عدنان قادری بیرون ملک ہونے کی وجہ سے حلف نہ لے سکے۔

گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر صوبائی کابینہ میں مزید توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

اس میں مجموعی طور پر 18 نئے اراکین شامل کیے گئے ہیں جن میں 6 وزرا، 4 مشیر اور 8 خصوصی معاونین شامل ہیں۔

نئے مشیروں میں پیر مصور شاہ، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر شامل ہیں۔

خصوصی معاونین میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عادل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات میں خیبر پختونخوا کے آئینی اور معاشی حقوق پر بات چیت کی تھی اور وفاق کے سامنے مضبوط مؤقف پیش کرنے پر زور دیا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ گورنر نے واضح کیا تھا کہ صوبائی حکومت میں فوری تبدیلی کے کوئی آثار نہیں اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم ایکشن کمیٹی ممبران شوکت نواز اور خواجہ مہران کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

’پیف‘ اسکولوں کے نتائج سرکاری اداروں سے بہتر ہیں، وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ کے لیے بڑا اعلان

یورپی یونین کا میٹا کو حریف اے آئی چیٹ بوٹس کے لیے واٹس ایپ کھولنے کا حکم

ویڈیو

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالعدم ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، کال بھی لیک ہوگئی

نوابزادہ جمال رئیسانی کا تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟