چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف ہوں گے، پیپلز پارٹی اپنےفیصلے پر قائم ہے، احسان مزاری

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وفاقی وزیر نے ذکا اشرف کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چیئرمین پی سی بی کے لیے آپ کا نام بجھوا دیا گیا ہے۔

ذکا اشرف پی سی بی کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کے لیے متحرک دکھائی دے رہے ہیں، پچھلے 5 روز سے ذکا اشرف اسلام آباد میں موجود ہیں اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

آج بھی سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے ملاقات کی ہے، جس میں پی سی بی کی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر احسان مزاری نے ذکا اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چیئرمین پی سی بی کیلئے آپ کا نام دے دیا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے حکم پر ذکاء اشرف کا نام وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے تو پی سی بی کی سربراہی کی نامزدگی بھی پیپلزپارٹی کا حق ہے۔

دوسری جانب نجم سیٹھی بھی پی سی بی کی سربراہی بچانے کے لیے سرگرم نظر آرہے ہیں، تاہم نجم سیٹھی آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیوایک سال میں 40 ہزار سے زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، 3 ہزار سے زیادہ دہشتگرد حملے ناکام، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘