نیپالی گائیڈ 32 بار ایورسٹ سر کرنے والے دنیا کے پہلے کوہ پیما بن گئے

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

۔

۔

نیپال کے معروف شیرپا گائیڈ کامی ریتا شرما نے 32ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر کرلیا ہے۔

56 سالہ کامی ریتا نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ، جس کی بلندی 8 ہزار 849 میٹر ہے، 14 پیکس ایکسپیڈیشن کمپنی کے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی رہنمائی کرتے ہوئے سر کی۔

نیپال کے محکمہ سیاحت نے کامی ریتا کو اس تاریخی سنگِ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے پہاڑی سیاحت کے فروغ میں ان کی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کوہ پیما الیکس ہونولڈ ’تائپے 101‘ کو بغیر رسی سر کرنے والے پہلے شخص بن گئے

محکمہ سیاحت کے مطابق کامی ریتا اتوار کی صبح 10 بج کر 12 منٹ پر چوٹی تک پہنچے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 52 سالہ شیرپا خاتون لاخپا شیرپا نے 11ویں بار ایورسٹ سر کیا، جو کسی بھی خاتون کی جانب سے سب سے زیادہ فتوحات ہیں۔

تاہم ان مہمات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کامی ریتا ضلع سولوکھمبو کے اسی گاؤں تھامے میں پیدا ہوئے جہاں معروف کوہ پیما ٹینزن نورگے بھی پیدا ہوئے تھے۔

ٹینزنگ نورگے اور نیوزی لینڈ کے ایڈمنڈ ہلری نے 1953 میں پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا۔

کامی ریتا نے پہلی بار 1994 میں ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا تھا اور اس کے بعد 2014، 2015 اور 2020 کے علاوہ ہر سال یہ کارنامہ انجام دیتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، 10 لاپتا

بعض برسوں میں انہوں نے دنیا کی بلند ترین چوٹی 2 مرتبہ بھی سر کی۔

1953 سے اب تک 8 ہزار سے زائد افراد ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں، جن میں سے کئی نے متعدد بار یہ کارنامہ انجام دیا۔

غیر شیرپا کوہ پیماؤں میں برطانوی گائیڈ کینٹن کول 19 بار ایورسٹ سر کر کے ریکارڈ ہولڈر ہیں، جبکہ امریکی کوہ پیما ڈیوہان 15 اور گیریٹ میڈیسن بار یہ چوٹی سر کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرغیز کوہ پیما کا بڑا کارنامہ، بغیر آکسیجن ماسک K2 سر کر لیا

کول اور میڈیسن اس وقت بھی ایورسٹ پر موجود ہیں تاکہ اپنے ریکارڈ مزید بہتر بنا سکیں۔

غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ایورسٹ اور دیگر چوٹیوں تک رہنمائی سولوکھمبو کے مقامی شیرپا خاندانوں کی آمدنی کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق مارچ سے مئی کے موجودہ کوہ پیمائی سیزن کے دوران ایورسٹ سر کرنے کے لیے 492 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ رواں ماہ 3 نیپالی کوہ پیما پہاڑ پر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

مئی 2026 میں ترسیلاتِ زر 4.25 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

کنگ چارلس سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے فلاحی سرگرمیوں پر میرا شکریہ ادا کیا، ماہرہ خان

پاک افغان سرحدی علاقوں میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 26 دہشتگرد ہلاک

لاہور چرس برآمدگی کیس: مجرم کی 11 سالہ سزا مکمل، عمر قید کے مساوی قرار

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟