ملک بھر کے 79 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم شروع، 24 مئی تک جاری رہے گی

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جو 18 سے 24 مئی تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا

حکام کے مطابق مہم کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کریں گے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو مہم بیک وقت جاری ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا جا سکے۔

والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

ماہرین کے مطابق پولیو ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کی قوتِ مدافعت کو مزید مضبوط بناتی ہے اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 57 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

شہری انسدادِ پولیو مہم سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے 1166 یا واٹس ایپ نمبر 0346-7776546 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں