صنم سعید کانز میں مرکزِ نگاہ بن گئیں، سوشل میڈیا پر کیا پیغام دیا؟

پیر 18 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں جہاں انہوں نے پاکستانی فیشن اور ثقافت کو اجاگر کیا۔

صنم سعید نے ریڈ کارپٹ پر معروف ڈیزائنر حسین رہر کے تیار کردہ خصوصی لباس میں شرکت کی جسے انتہائی محنت اور مہارت سے تیار کیا۔ ڈیزائنر کے مطابق اس لباس کی کڑھائی مکمل کرنے میں 50 کاریگروں نے مجموعی طور پر 2,354 گھنٹے صرف کیے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ کسی برانڈ یا فلمی ٹیم کی نمائندگی کے بجائے ایک جنوبی ایشیائی خاتون کے طور پر پاکستان کے ثقافتی ورثے کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی ان تمام خواتین کے لیے ریڈ کارپٹ پر چلیں جو انڈسٹری کے پس پردہ کام کرتی ہیں، لکھتی ہیں، ڈیزائن کرتی ہیں اور خواب دیکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی محافظ ہیں اور وہ اپنے ساتھ ماضی، حال اور مستقبل کی تمام خواتین کی نمائندگی لے کر چل رہی ہیں۔  صنم سعید کے مطابق ان کے لباس میں روایتی اور جدید فیشن کا امتزاج پیش کیا گیا ہے جس میں انارکلی طرز کے ساتھ ہاؤٹ کاؤچر اور عالمی فیشن رجحانات کو شامل کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

لباس خالص ریشم اور شفان سے تیار کیا گیا جبکہ اس پر روایتی مُکیش کڑھائی بہاولپور کی خواتین کاریگروں نے ہاتھ سے کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کے بالوں میں لگے پھول لاہور اور ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر مددگار نے باغ سے چن کر تیار کیے جنہیں ان کی والدہ کی معاونت سے ہار کی صورت دی گئی۔

صنم سعید نے اپنی یہ شرکت پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ شمیم آرا کے نام بھی کی جنہوں نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموار کیں۔

اداکارہ کی یہ شرکت نہ صرف پاکستانی ثقافت اور فیشن انڈسٹری کی عالمی سطح پر نمائندگی کا ذریعہ بنی بلکہ انہیں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب