بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی گزشتہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کیے گئے ‘lonely’ کے ذکر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد خود سے متعلق کوئی سنجیدہ بات کرنا نہیں تھا بلکہ وہ صرف یہ بتانا چاہتے تھے کہ کبھی کبھار انہیں لوگوں کے درمیان رہ کر بوریت محسوس ہوتی ہے اور وہ ’می ٹائم‘ کو ترجیح دیتے ہیں۔
سلمان خان نے نئی پوسٹ میں لکھا کہ ان کے اہلِ خانہ اور مداح ان کے ساتھ ہیں، اس لیے وہ تنہائی محسوس نہیں کرتے۔ ان کے مطابق ’میں اپنے بارے میں بات نہیں کر رہا تھا۔ میں اکیلا کیسے ہو سکتا ہوں جب میرے پاس اتنا بڑا اور شاندار خاندان اور دوست موجود ہیں؟ میں آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا شکر گزار ہوں‘۔
View this post on Instagram
اداکار نے مزید کہا کہ کبھی کبھار لوگوں کی موجودگی میں تھکن یا بوریت محسوس ہوتی ہے، اس لیے وہ اکیلے وقت کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ان کی والدہ سلمہ خان نے ان سے پوچھا ’کیا ہوا بیٹا؟‘
گزشتہ روز سلمان خان کی ایک اور پوسٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مدھم روشنی میں صوفے پر لیٹے نظر آئے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ‘alone’ اور ‘lonely’ کے فرق پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اکیلا ہونا ایک انتخاب ہے جبکہ تنہائی اس وقت محسوس ہوتی ہے جب کوئی ساتھ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی
اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیا تھا۔ کئی مداحوں نے اسے ان کا ’عام انداز‘ قرار دیا جبکہ بعض نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
فلم لکی کی شریک اداکارہ سنہا عُلال نے بھی مزاحیہ انداز میں لکھا ’اوہ ادی، آپ نے یہ سب لکی کے دوران کیوں نہیں کیا؟‘ واضح رہے کہ فلم میں سلمان خان نے ’ادتیہ شیکری‘ (ادی) کا کردار ادا کیا تھا۔














