سلمان خان کی نقل کیوں کی؟ رجب بٹ نے اپنی اس حرکت کی وجہ بتادی

جمعہ 8 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سے موازنہ کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا سلمان خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں معروف پوڈکاسٹر نادر علی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں رجب بٹ نے اس تاثر پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو سلمان خان جیسا ہرگز نہیں سمجھتے البتہ اسکول کے زمانے میں انہوں نے اداکار سے متاثر ہو کر ان کا انداز اپنانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ نویں جماعت میں میں نے سلمان خان سے متاثر ہو کر دونوں کان چھدوائے اور باڈی بلڈنگ شروع کی تھی۔ حالیہ واقعہ صرف مداحوں سے ملاقات کا تھا جہاں لوگ ہاتھ ہلا رہے تھے، میرا نام پکار رہے تھے اور شاعری سنا رہے تھے، جس پر میں نے بھی جواباً ہاتھ ہلایا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اسے سلمان خان کی نقل قرار دے کر تنقید شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کے بعد رجب بٹ کا بڑا اعلان، دوسری شادی پر خاموشی توڑدی

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کا مقام اور حیثیت الگ ہے کیونکہ انہوں نے برسوں کی محنت سے اپنی پہچان بنائی ہے اس لیے ان کا کسی بھی صورت سلمان خان سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ پاکستان کے مقبول ترین ڈیجیٹل کریئیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز جبکہ انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز موجود ہیں تاہم وہ اکثر مختلف تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں