پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری نظر نہیں آرہی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم

منگل 19 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان تعلقات میں کسی بڑی بہتری کی توقع نہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی سیاسی انداز اپنائے تو معاملات میں بہتری آ سکتی ہے، جبکہ عمران خان کی رہائی کا معاملہ بھی سیاسی نوعیت کا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی وفاقی حکومت سے متعدد بار ملاقاتیں اور بات چیت ہو چکی ہے، جن میں صوبے کو درپیش مسائل، این ایف سی ایوارڈ، امن و امان اور دیگر معاملات زیرِ بحث آئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سب سے مؤثر فورم ہے، لیکن تحریک انصاف وہاں سنجیدہ مذاکرات کے بجائے ہنگامہ آرائی کو ترجیح دیتی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ صوبے کے حقوق اور مسائل کے لیے مؤثر انداز میں آواز اٹھائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ، گورنر اور اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبے کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی تھی، جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp