وزیراعظم سے برطانیہ کے مشیر قومی سلامتی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بدھ 20 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ساجد بلوچ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے ساتھ مضبوط، مثبت اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا ایک دیرینہ اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔

وزیراعظم نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی خوشگوار اور دوستانہ ٹیلیفونک گفتگو کا بھی ذکر کیا، جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

جوناتھن پاول نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار، خصوصاً خطے میں مذاکرات کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے برطانوی حکومت کی جانب سے پزیرائی کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکومتِ پاکستان کی مؤثر معاشی اصلاحات پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ برطانوی حکومت سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟