’میلونی‘ کو ’میلوڈی‘ ٹافی کھلا رہے ہیں یہ قیادت نہیں تماشا ہے، راہول گاندھی مودی پر برس پڑے

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے وزیرِاعظم نریندر مودی کی اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی کے ساتھ ویڈیوز اور ’ٹافیاں‘ دینے کے مناظر پر شدید تنقید کی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین معاشی دباؤ کا شکار ہے جبکہ وزیرِاعظم بیرونِ ملک سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ معاشی طوفان ہمارے سروں پر منڈلا رہا ہے اور وزیرِاعظم اٹلی میں ٹافیاں تقسیم کر رہے ہیں۔

راہول گاندھی نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میلونی کو میلوڈی ٹافی کھلا رہے ہیں کہ انڈیا کے لوگوں کی بے عزتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوامی مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ قیادت نہیں بلکہ تماشا ہے۔

اس سے قبل بھی کانگریس کے ایک رہنما نے مودی کو آڑت ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ’میلونی، میلونی، میلوڈی میلوڈی‘ یہ کیا ہورہا ہے، آپ ملک کے وزیراعظم ہیں، 140 کروڑ لوگوں کا لیڈر ہوکر آپ یہ کیسی حرکتیں کررہے ہو، کیا مذاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی اطالوی وزیراعظم سے فلرٹ کی کوششیں، میلونی نے زبردستی ہاتھ چھڑا لیا، ویڈیوز وائرل

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہیں جہاں انہوں ںے اطالوی وزیراعظم کو ٹافیاں تحفے میں دیں۔ میلونی نے بھی مودی کے ساتھ ٹافیوں کا پیکٹ دکھایا اور کہا کہ یہ ٹافیاں نریندر مودی نے تحفے میں دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘