سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ لائیو اسٹاک کا بڑا مرکز بن گیا، غذائی تحفظ کے مشن میں اہم پیشرفت

جمعرات 21 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کا شمالی سرحدی علاقہ (ناردرن بارڈرز ریجن) ملک میں غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کی حکمتِ عملی کا ایک مضبوط ستون بن کر ابھر رہا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اس خطے میں مویشیوں کی مجموعی تعداد اب 75 لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ ماحولیات، پانی و زراعت کے علاقائی شعبے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی سطح پر جانوروں کی پرورش، بالخصوص بھیڑوں کی افزائشِ نسل میں یہ علاقہ انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس صوبے میں موجود مویشیوں کی کل تعداد میں 72 لاکھ بھیڑیں، 2 لاکھ 35 ہزار 814 بکریاں، 56 ہزار 925 اونٹ اور 308 گائے شامل ہیں۔ مقامی گلہ بانوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے پیمانے پر مویشی پالنے والے کسانوں کے لیے حکومتی امداد نے پیداواری صلاحیت کو بہت بہتر بنا دیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے ان کسانوں کو ویٹرنری خدمات، حفاظتی ٹیکوں کی مہم اور تکنیکی مشاورتی پروگرام فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ قدرتی چراگاہوں اور پانی کے وسائل پر موسمیاتی دباؤ کے باوجود دیہی ترقی کے لیے گلہ بانی کا شعبہ اب بھی مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ حکام کے مطابق حیاتیاتی تنوع کو بچانے اور نباتات کو تباہی سے روکنے کے لیے پائیدار چراہ گاہیں اور جدید انتظام ناگزیر ہو چکا ہے۔

یہ علاقائی ترقی سعودی عرب کے وسیع تر وژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد غذائی تحفظ کو مضبوط کرنا اور درآمدی گوشت پر انحصار کم کرنا ہے۔

سعودی عرب کے مجموعی لائیو اسٹاک کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو ملک بھر میں بھیڑوں کی کل تعداد تقریباً 2 کروڑ 21 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر بکریوں کی تعداد 73 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 22 لاکھ 40 ہزار بتائی جاتی ہے۔

 ملک میں گائے اور بھینسوں کی کل تعداد 5 لاکھ 16 ہزار ہے، جس میں سے 2 لاکھ 33 ہزار دودھ دینے والی گائے ریاض اور مشرقی صوبے کے بڑے کمرشل فارمز میں موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے