پاکستان ثالثی میں سرگرم، امید ہےایران سےمعاہدہ ہوجائیگا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

جمعہ 22 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے حوالے سے پیش رفت جاری ہے اور اس عمل میں پاکستان کے ساتھ رابطے بھی برقرار ہیں۔ ان کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران روانہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

سوئیڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ایران کے ساتھ ڈیل کو پہلی ترجیح کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں پاکستان بطور ثالث کردار ادا کر رہا ہے، جو خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر کام جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک متبادل منصوبہ (پلان بی) بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدہ آئندہ چند گھنٹوں میں متوقع، العربیہ نیوز کا دعویٰ

مارکو روبیو کے مطابق خطے میں توانائی اور تجارتی راستوں کے تحفظ کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ایران کو مبینہ طور پر ٹول ٹیکس نظام سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز جیسے حساس معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی راہ پر گامزن، حقیقت کھل کر سامنے آگئی

ایکشن کمیٹی سے اب بھی مذاکرات کے لیے تیار، قانون توڑا گیا تو کارروائی ہوگی، وزیراعظم آزاد کشمیر

غزہ جنگ بندی: حماس کے قاہرہ میں اہم مذاکرات شروع، دوسرے مرحلے پر مشاورت جاری

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات پورے کردیے، سڑکوں پر آنا مسائل کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

ویڈیو

گلگت بلتستان میں کس کی حکومت بن رہی ہے؟ آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو سخت پیغام

گلگت بلتستان میں حکومت کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم؟ الیکشن کون جیت رہا ہے؟

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا کے امن کے لیے ناگزیر قرار، اقوام متحدہ میں پاکستان کا دوٹوک مؤقف

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے