مکہ مکرمہ: سعودی وزارتِ اطلاعات کے زیرِ اہتمام تیسرا ’حج میڈیا فورم‘ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں سعودی وزارتِ اطلاعات کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا حج میڈیا فورم کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے 13 ہزار 500 سے زائد صحافیوں، میڈیا ماہرین اور زائرین نے شرکت کی۔ چار روزہ فورم بڑی حج کانفرنس اور حج کے متحدہ میڈیا آپریشن مرکز کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جہاں حج سیزن کی بین الاقوامی میڈیا کوریج کے لیے جدید تکنیکی اور پیشہ ورانہ سہولتیں فراہم کی گئیں۔

فورم کے دوران 30 سے زائد سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں نے ایک منفرد نمائش میں شرکت کی، جبکہ 1500 سے زائد انٹرایکٹو اسکرینز کے ذریعے حجاج کرام کے لیے فراہم کردہ جدید خدمات، ڈیجیٹل نظام اور ترقیاتی منصوبے متعارف کرائے گئے۔ ان نمائش کنندگان میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ حج وعمرہ، وزارتِ بلدیات و رہائش، وزارتِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کی صدارت، اور مہمانانِ حرمین خدمت پروگرام نمایاں طور پر شامل رہے۔

سعودی وزارتِ اطلاعات کے مطابق، 150 سے زائد مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں نے فورم میں قائم جدید میڈیا مراکز اور تکنیکی طور پر آراستہ اسٹوڈیوز سے بھرپور فائدہ اٹھایا، جس سے حج سیزن کی عالمی کوریج کو مزید تقویت ملی۔

فورم کے موقع پر سعودی میڈیا اکیڈمی کی جانب سے خصوصی تربیتی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں، جن میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان ورکشاپس میں مؤثر ابلاغ، ٹیلی وژن کوریج، صحت آگاہی مہمات اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے میڈیا مواد کی تیاری جیسے جدید موضوعات زیرِ بحث آئے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج میڈیا فورم کا مقصد ایک ایسا مربوط اور جدید میڈیا ماحول فراہم کرنا ہے، جو حج سیزن کی پیشہ ورانہ کوریج کو مؤثر بنائے اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مملکتِ سعودی عرب کی مخلصانہ کاوشوں کو دنیا بھر میں پہنچائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب