بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی عاطف اسلم اور شفقت امانت کی کھل کر تعریف

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے ابوظہبی میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران پاکستان کے معروف گلوکاروں عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کی کھل کر تعریف کی ہے۔

اریجیت سنگھ کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس اقدام کو سرحد پار محبت کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

دورانِ پرفارمنس اریجیت سنگھ نے بالی ووڈ فلم ‘ریس’ کا مقبول ترین پاکستانی گانا ‘پہلی نظر میں’ گایا جو اصل میں عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گانا گاتے ہوئے انہوں نے اچانک پرفارمنس روکی اور وہاں موجود مداحوں سے مخاطب ہو کر ایک دلچسپ سوال پوچھ بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)

انہوں نے حاضرین سے پوچھا کہ کیا بھارت میں اب بھی پاکستانی گانوں پر پابندی عائد ہے۔ اریجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ خبروں پر زیادہ نظر نہیں رکھتے لیکن وہ اس صورتحال کے بارے میں جاننے کے لیے کافی متجسس ہیں کیونکہ وہ موسیقی کو سیاست سے الگ سمجھتے ہیں۔

اس کے بعد بھارتی گلوکار نے کھل کر عاطف اسلم اور شفقت امانت علی کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم اور شفقت امانت علی ان کے پسندیدہ ترین گلوکاروں میں شامل ہیں اور وہ ان کے کام کو بے حد سراہتے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp