کراچی: آوارہ کتوں کا قربانی کے جانور پر دھاوا، پے درپے حملوں سے دنبہ دم توڑ گیا

اتوار 24 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں آوارہ اور خونخوار کتوں کے حملے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں قربانی کے لیے لائے گئے ایک دنبے کو کتوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

شہر قائد میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کئی آوارہ کتوں نے بندھے ہوئے قربانی کے جانور کو گھیر لیا اور اس پر پے در پے حملے کیے۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بے زبان جانور نے خود کو بچانے کی کوشش کی، تاہم خونخوار کتوں نے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔

فوٹیج میں واضح ہے کہ متعدد کتوں کے مسلسل حملوں کے باعث دنبہ شدید زخمی ہو کر لہولہان ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد علاقے کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں نے آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp