عیدالاضحی پر کراچی کی رونق کو لاہور بھی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا، توثیق حیدر کا بیان وائرل

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اینکر اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی کا موازنہ اکثر کیا جاتا ہے تاہم ایک چیز ہے جس میں آپ کراچی کو نہیں ہرا سکتے۔ وہ ہے کراچی اور اس کا فیسٹول۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیوں کے منفرد ماحول کی وجہ سے کراچی کو ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔ کراچی میں لگنے والی مویشی منڈی کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا کی سب سے بڑی منڈی قرار دیا جاتا ہے جہاں خریداری کے ساتھ ساتھ عوام تفریح کے لیے بھی بڑی تعداد میں منڈیوں رخ کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tauseeq Haider (@tauseeqhaider.th)

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے جانور نہیں بھی خریدنا تو بھی وہ منڈی جاتے ہیں اور شہر کی گلیاں اور سڑکیں رات گئے تک روشن رہتی ہیں جبکہ شہری دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ کھانے پینے اور گپ شپ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل کراچی کی رونقیں اس وقت مزید دلچسپ ہوجاتی ہیں جب مویشی اچانک بھاگ نکلتے ہیں اور شہری انہیں پکڑنے کے لیے دوڑتے نظر آتے ہیں جس سے ماحول میں خوشگوار ہلچل پیدا ہوجاتی ہے۔

توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ کراچی بے شمار مسائل اور چیلنجز کے باوجود زندگی سے بھرپور شہر ہے جہاں کے لوگ ہر مشکل کے باوجود خوش رہنے اور تہواروں کو بھرپور انداز میں منانے کا ہنر جانتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp