وزیراعظم شہباز شریف آج چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے، جہاں وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی آج عوامی جمہوریہ چین کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین میں لیبر مہنگی ہوچکی، چینی کمپنیاں صنعتیں پاکستان منتقل کریں، وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش

وزیراعظم کو گریٹ ہال آف پیپل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ چینی وزیراعظم ان کا استقبال کریں گے۔ بعد ازاں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں وزرائے اعظم پاکستان اور چین کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ Tiananmen Square میں عوامی ہیروز کی یادگار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین، 2 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرلیے گئے

دورے کے دوران وزیراعظم معروف چینی سرمایہ کاروں اور مختلف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

وزیراعظم اعلیٰ چینی قیادت کے ہمراہ پاک۔چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیب مقدمات سپریم کورٹ سنے یا آئینی عدالت؟ اہم قانونی نکتے پر سماعت کا آغاز

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم