آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ اور اہلیہ جیسیکا کو آن لائن ہراسانی کا سامنا کیوں؟

پیر 25 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی کرکٹر ٹرویس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جس کی وجہ ایک انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل میچ کے دوران پیدا ہونے والا تنازع بنا۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ویرات کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان میچ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے مصافحہ نہ کرنے پر تنقید کی زد میں

یہ میچ ٹریوس ہیڈ کی ٹیم سن رائز حیدرآباد اور کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان کھیلا گیا۔

میچ کے دوران گرما گرمی کے بعد کوہلی 15 رنز پر آؤٹ ہوگئے اور ان کی ٹیم کو 55 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے اختتام پر جب کھلاڑی مصافحے کے لیے قطار میں کھڑے تھے تو کوہلی نے ٹریوس ہیڈ کی جانب سے بڑھایا گیا ہاتھ نظر انداز کرتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔

اس واقعے کے بعد ٹریوس ہیڈ اور ان کی اہلیہ جیسیکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر مبینہ طور پر بھارتی شائقین کی جانب سے نازیبا اور نفرت انگیز تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

جیسیکا نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دوستوں اور اہل خانہ کو بھی دھمکی آمیز اور نفرت پر مبنی نجی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹریوس ہیڈ کی تاریخی سینچری، ایشز کے آخری ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ

انہوں نے کہا کہ جب وہ صبح اٹھیں تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل موجود تھا، تاہم ان کا خاندان محفوظ ہے لیکن ان کے قریبی افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جیسیکا کا کہنا تھا کہ کھیل میں جذبات کا ہونا معمول کی بات ہے لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کے پیچھے حقیقی خاندان ہوتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ صورتحال لوگوں کو زیادہ شائستگی اور ایک دوسرے کے لیے احترام کی طرف لے جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورتحال انہیں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے ردعمل کی یاد دلاتی ہے۔

جب آسٹریلیا نے احمد آباد میں میزبان بھارت کو فائنل میں شکست دی تھی اور اس کے بعد بھی اسی طرح کی آن لائن تنقید سامنے آئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش ہاتھ سے نکلا تو بھارت کو پڑوسی یاد آگئے، طارق رحمان کو دہلی بلانے کے لیے بے تابی

پانچوں آئل ریفائنریاں ریفائنری اپ گریڈ پالیسی کے تحت معاہدوں کے لیے تیار، علی پرویز ملک

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ