میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کراچی کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، جس کے دوران 5 روز تک تمام بلدیاتی ادارے متحرک رہتے ہیں۔
پولو گراؤنڈ کراچی میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
انہوں نے بتایا کہ شہر میں 3 مقامات پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال 98 ٹن آلائشیں تلف کی گئی تھیں اور امسال اس سے بھی زیادہ مقدار متوقع ہے۔ ان کے مطابق آلائشوں کو ٹھکانے لگانا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی علاقے سے آلائشیں بروقت نہ اٹھائی جائیں تو وہ ہیلپ لائن 1128 پر شکایت درج کروائیں۔
صحافی کے سوال پر انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر عید کے دن بھی سیاسی سوال کیے جائیں تو محبت کیسے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں
انہوں نے سیاسی رہنماؤں فاروق ستار اور علی خورشیدی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں جواب دیتے رہتے ہیں، تاہم عید کے موقع پر ان دونوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘۔













